English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

share with us

انقرہ:14مئی 2019(فکروخبر/ذرائع) ترک فوج نے بحیرہ ایجیئن، بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں اب تک کی اپنی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ان مشقوں کو ترکی کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں قرار دی گئی ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی اہلکار اور جدید اسلحے کا استعمال ہورہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سی وولف نامی ان مشقوں میں تقریباً چھبیس ہزار فوجی، ایک سو سے زائد بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ایک بیان میں ترک وزارت دفاع نے کہا تھا کہ سی وولف نامی ان مشقوں میں تقریباً چھبیس ہزار فوجی، ایک سو سے زائد بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع نے مسلح افواج کے سربراہ ، برّی، بحری اور فضائی افواج کے کمانڈرز کے ساتھ قومی دفاع یونیورسٹی نیول اکیڈمی میں طالبعلموں کے ساتھ افطار پروگرام میں شرکت بھی کی۔

اس میں بری، فضائیہ اور بحریہ کے دستے آپس میں اپنے تعاون کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ رواں برس کے دوران ترک فوج کی دوسری بڑی مشقیں ہیں۔سالانہ مشقوں کے پروگرام کے دائرہ کار میں بحریہ کی زیر کمانڈ پلان کردہ اور نیول اکیڈمی کمانڈ سینٹر کی زیر نگرانی سی وولف مشقیں تین سمندروں مشرقی بحر روم، بحیرہ ایجئین اور بحر اسود میں پہلی دفعہ بیک وقت کی جا رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا