English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین عشروں بعد اومان نے عراق سے سفارتی تعلقات بحال کرلیے

share with us

مسقط۔:13مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست اومان نے تین عشروں کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے ساتھ عراق سیسفارتی تعلقات بحال کردییہیں۔ تین عشرے قبل اومان نے عراق کیساتھ سفارتی تعلقات اس وقت ختم کردییتھے جب عراق نے کویت پر چڑھائی کردی تھی۔اومان حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ مسقط اور بغداد کیدرمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم رہیہیں۔ مسقط نے بغدادمیں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنیکافیصلہ کیا ہے تاکہ عراق میں سفارتی مشن دوبارہ شروع کیاجاسکے۔بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ بغداد میں اومان کا سفارت خانہ کھلنے سے دونوں ممالک کیدرمیان تعلقات اور دونوں قوموں کیدرمیان روابط کو فروغ دینے میں مدد ملیگی۔جمعہ کو عراق کے وزیرخارجہ محمد علی الحکیم کو ان کے اومانی ہم منصب یوسف بن علوی کاایک مکتوب موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سلطنت اومان بغداد میں اپنا سفارتی مشن بحال کرنے کیلیے تیار ہے۔ عراقی حکومت نے اومان کی طرف سے تعلقات کی بحالی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا