English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کی جملہ مساجد میں تراویح میں قرآن مجید سنانے کی ایک ہی ترتیب 

share with us

بھٹکل 13/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  بھٹکل کے اس چھوٹے سے قصبہ میں نوے کے قریب مساجد ہیں اور الحمدللہ ہر مسجد میں تراویح میں قرآن پاک سنانے کا معمول برسوں سے چلا آرہا ہے۔نہ صرف قرآن مجید سنانے کا بلکہ جملہ مساجد میں ایک ہی ترتیب سے قرآن پاک سنانے کی خصوصیت اس شہر کو دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔

چند سالو ں قبل شہر کی مساجد میں قرآن سنانے کے لیے حفاظ کی اتنی تعداد موجود نہیں تھی لیکن اس کے باوجود پرانے حفاظ نے بڑی محنت اور جدوجہد کرتے ہوئے اکیلے ہی تراویح میں قرآن پاک ختم کرنے کا معمول بنائے رکھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بعد کے ادوار میں یہ سلسلہ جاری رکھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی ہے۔ جیسے جیسے حفاظ کی کثرت ہوتی گئی مساجد میں دو سے تین حفاظ تراویح میں پورا قرآن مجید سنانے لگے۔ اب اللہ کے فضل سے ہر مسجد میں چار چار، پانچ پانچ حفاظ قرآن مجید سنارہے ہیں اور اطمینان کے ساتھ مصلی بھی تراویح کا اہتمام کررہے ہیں۔ ہر مسجد کے حفاظ اپنے مخصوص آواز اور لب ولہجہ میں قرآن پاک سنانے کا ا ہتمام کررہے ہیں جس کی وجہ سے اللہ کی رحمتیں اور برکتیں بھٹکل شہر پر بارش کی طرح نازل ہورہی ہیں۔ مساجد کی اتنی کثرت کے باوجود تراویح میں قرآن مجید سنانے کی ایک ہی ترتیب ہے۔ آج نویں تراویح ہوگی اور جملہ مساجد میں آج دسواں پارہ سنایا جائے گا۔ شروع کے چار دنوں میں سوا سوا پارہ پڑھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ایک ہی پارہ پڑھا جاتا ہے۔اس ترتیب سے عوام کو ایک محلہ سے دوسرے محلہ جانے سے تروایح میں قرآن کی ایک ہی ترتیب مل جاتی ہے اور یوں تراویح میں پورا قرآن سننے کا موقع آسانی کے ساتھ میسر آجاتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا