English   /   Kannada   /   Nawayathi

نفرت کے مقابلہ میں ہوگی پیار کی جیت : راہل گاندھی

share with us

نئی دہلی:12مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کےد وران چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو قومی راجدھانی دہلی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔  ووٹ کرنے کے بعد راہل گاندھی نے صحافیوں سے بات چیت کی ۔ اس دوران راہل نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ پیار جیتنے جارہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اس الیکشن میں نفرت کا استعمال کیا ، لیکن کانگریس نے پیار کا سہارا لیا ۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نفرت کا استعمال کیا اور ہم نے پیار کا ، میرا ماننا ہے کہ پیار جیتنے جارہا ہے۔

کانگریس لیڈر اجے ماکن کے ساتھ بوتھ پر پہنچے راہل نے کہا کہ اس الیکشن میں چار مدعے تھے ، جو ہمارے نہیں بلکہ عوام کے تھے ۔ اس میں بے روزگاری سب سے بڑا ایشو تھا ۔ اس میں کسانوں کی حالت ، نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور رافیل شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا