English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا میں ہلاک افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تین منٹ کی خاموشی 

share with us


قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا ، لوگوں نے احترام میں سر جھکا لئے ، یہی وہ وقت تھا جب کو چھ حملوں میں سے پہلا حملہ ہوا تھا 


کولمبو:23اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا بھر میں خود کش دھماکوں کے سلسلے میں ہلاک ہونیوالے لگ بھگ 300افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر 30منٹ پر (معیاری وقت کے مطابق0300) خاموشی اختیار کرنے کے وقت قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا اور لوگوں نے احترام میں سر جھکا لئے ، یہی وہ وقت تھا جب اتوار کو چھ حملوں میں سے پہلا حملہ ہوا تھا ۔حکومت نے منگل کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ، جس دوران تمام سرکاری اداروں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے ، شراب فروخت کرنیوالی دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ ریڈیو سٹیشنز ، ٹی وی چینلز غمزدہ موسیقی چلائیں گے ۔کولمبو کے سینٹ انتھونی گرجا گھر میں جہاں اتوار کی صبح پہلا خود کش دھماکہ ہوا تھا ، کئی درجن افراد نے شمعیں جلائیں اور وہ خاموشی سے دعا مانگی جنہوں نے اپنی مٹھیاں بھینچی ہوئی تھیں اور آنکھیں سختی سے بند کررکھی تھیں ۔ان میں سے کچھ اپنے آنسو روکنے کی کوشش کررہے تھے اور جب تین منٹ گزر گئے تو ہجوم نے دعائیں مانگنا شروع کردیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا