English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد سے متعلق سادھوی پرگیہ اشتعال انگیزی ، کیس درج

share with us

نئی دہلی:23اپریل2019((فکروخبر/ذرائع) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پولیس نے بابری مسجد پر متنازعہ بیان دینے کے معاملے میں بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف سوموار کو ایف آئی آر درج کی۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔الیکشن کمیشن نے پرگیہ ٹھاکرکے اس متنازعہ بیان کو لے کر سنیچر کو ان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔

کمیشن نے دن میں ٹی ٹی نگر پولیس تھانے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو لے کر ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا تھا۔ریاست کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او)وی ایل کانتاراؤ نے کہا کہ پرگیہ ٹھاکر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بابری مسجد گرانے اور مہاراشٹر کے اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے کے بارے میں کمیشن کو تفصیلی رپورٹ سونپی گئی ہے۔

پرگیہ ٹھاکر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ’ رام مندر ہم بنائیں گے اور شاندار بنائیں گے،ہم توڑنے گئے تھے ڈھانچہ، میں نے چڑھ کر توڑا تھا ڈھانچہ ،اس پر مجھے بہت فخر ہے۔مجھے ایشور نے طاقت دی تھی،ہم نے ملک کا کلنک مٹایا ہے۔’پرگیہ ٹھاکر نے نوٹس کے بارے میں رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا،’میں پیچھے نہیں ہٹنے والی۔ڈھانچہ توڑا گیا تھا اور شاندار مندر بنے گا۔ شاندار مندر بنانے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔’

الیکشن کمیشن نے کرکرے کے بارے میں دیے گئے متنازعہ بیان پر بھی پرگیہ ٹھاکر کو سنیچر کو ہی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ مالیگاؤں بم بلاسٹ حملے میں ملزم  پرگیہ ٹھاکر کو بی جے پی نے بھوپال کی پارلیامانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار دگوجئے سنگھ کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا