English   /   Kannada   /   Nawayathi

عصمت دری کی شکار بلقیس بانو کو ۵۰ لاکھ معاوضہ دیے گی گجرات حکومت ، سپریم کورٹ کا فرمان

share with us

نئی دہلی :23اپریل2019((فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے آج 2002 گجرات فساد معاملے میں متاثرہ بلقیس بانو ریپ کیس میں بڑا حکم دیا ہے۔ عدالت عظمی نے گجرات حکومت کو فساد معاملے کی متاثرہ بلقیس بانو کو50 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے سرکاری نوکری اور رہائش گاہ دینے کو بھی کہا ہے۔گجرات حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب فائل کر کے کہا ہے کہ قصوروار افسروں، جنہوں نے بلقیس بانو گینگ ریپ معاملے میں ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی، ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے قصوروار افسر ہیں انہیں پنشن فائدہ سے ہٹا دیا گیا۔ایک IPS افسر کو دو رینکوں میں ڈموٹ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پولیس والوں پر کارروائی پر مہر لگا دی ہے۔
دراصل، 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس سپریم کورٹ نے سماعت کی۔ اپنی پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو معاملے میں جانچ میں چھیڑچھاڑ کے لئے ہائی کورٹ کی طرف سے قصوروار ٹھہرائے گئے چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف کیا تادیبی کارروائی کی جائے یہ طے کرنے کے لئے کہا تھا۔ کورٹ نے گجرات حکومت کوہدایت دی تھی کہ 2002 کے بلقیس بانو معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے پولیس افسران کے خلاف دو ہفتے کے اندر تادیبی کارروائی پوری کی جائے۔
غور طلب ہے کہ، متاثرہ بلقیس بانو نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے کہا تھا کہ اس کیس میں اس کے اور بھی معاوضہ دلایا جائے۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ جن چار پولیس والوں اور دو ڈاکٹروں کو ہائی کورٹ نے قصوروار ٹھہرایا تھا، ان کی جانکاری کے مطابق۔ انہیں حکومت نے واپس کام پر رکھ لیا تھا۔ کورٹ نے گجرات حکومت سے جواب مانگنے کے ساتھ ساتھ بلقیس بانو کو کہا تھا کہ وہ معاوضہ کے لئے علیحدہ سے عرضی داخل کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا