English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران، امریکہ کی پابندیوں کے خلاف ہم اپنی آبناوں کو بند کر دیں گے

share with us

تہران:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی پاسدارن ِ انقلاب کی بحری افواج کے کمانڈر علی رضا  تینگسیری کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے استعمال  کے حوالے سے کسی پابندی کے لاگو کرنے کی صورت میں ہم اپنی تمام آبناؤں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیں گے۔

ایرانی سرکاری میڈیا  کو انٹرویو دیتے ہوئے تنگسیری   نے امریکہ کی ایران پر پابندیوں کے حوالے سے بعض اعلانات کیے۔

انہوں نے کہا کہ "آبنائے ہرمز عالمی قوانین کے مطابق ایک سمندری گزر گاہ ہے۔ ایران  پر اس آبناء کے استعمال پر بعض  حد بندیاں لائی گئیں تو ہم اپنی تمام آبناؤں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری کی جگہ انکے نائب  حسین سلامی کی تعیناتی کا امریکہ کے فیصلوں  سے کوئی تعلق نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا