:اور ہر طرح کے
مدارس کی نوعیت بدلنے والا کوئی اقدام منظور نہیں: م ... 400 نہیں150سیٹیں حاصل کرنا بھی بی جے پی کے لئے مشکل : ... بی جے پی کشمیر میں ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے نشان پ ... ایرنڈول مسجد معاملہ : سپریم کورٹ نے مسجد کی چابیاں ... سی اےاے قانون کو چیلنج کرنے والی ایک اور عرضی سپری ... فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل ... غزہ: 30 ہزار سے زائد شہیدوں کے بعد اب 13 ہزار سے زائ ... اردن نے غزہ کے لیے روزانہ 500 ٹرک بھیجنے کا کیا اعلا ...

غزہ:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے سربراہ قوم کو حماس کے خلاف اکسا رہے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ صدر عباس اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کے لیے حماس اور دیگر مزاحمتی قوتوں ہرغصہ نکال رہے ہیں۔ ان کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ وہ سیاسی شراکت کے اصول کے تحت قومی اتحاد کے لیے کوشاں ہیں۔ عملی طور پر صدر عباس اور ان کی جماعت قوم میں تفریق پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے دوران صدر عباس کا حماس کے خلاف موقف جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ تھا اور انہوں نے قوم کو حماس کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس کا غزہ میں 100 ملین ڈالر ماہانہ خرچ کرنے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے جب کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ سے ماہانہ 100 ملین ڈالر کی رقم ٹیکسوں کی شکل میں جمع کرتی ہے۔حماس کے ترجمان نے قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ سربراہ اجلاس کے دوران قضیہ فلسطین کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اختیار کرنے کو سراہا۔خیال رہے کہ اتوار کے روز قاہرہ میں عرب وزرا خارجہ کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ عرب ممالک ایسا کوئی عالمی فارمولہ قبول نہیں کریں گے جس میں فلسطینیوں کے حق خود ارادایت کی نفی کی گئی ہو۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |