English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیر کی قیادت میں 200 یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا،مقدس مقام کی بے حرمتی

share with us


اسرائیلی پولیس کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی طرف سے یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی


مقبوضہ بیت المقدس:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی وزیر زراعت اور انتہا پسند سیاست دان اوری ارئیل کی قیادت میں سوموار کو 200 یہودی آباد کار مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی طرف سے یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودی لیڈرارئیل نے اپنے ساتھ آنے والے آباد کاروں کو مسجد اقصی میں مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس کے بعد یہودی آباد کاروں نے باب السلسلہ کو باہر نکلنے کے لیے استعمال کیا اور وہاں پر بھی اشتعال انگیز حرکات کی گئیں۔خیال رہے کہ مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں اور آئے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا