English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیلگاوی : بی جے پی کے امیدوار کے رشتہ دار اور قریبیوں کے گھر انکم ٹیکس افسران کے چھاپے 

share with us

بیلگاوی 22؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر محکمۂ انکم ٹیکس کی جانب سے ریاست کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائی جاری ہے۔ آج محکمۂ انکم ٹیکس افسران نے بی جے پی کے ضلعی جنرل سکریٹری گروپارڈی کالی کے گھر چھاپہ مارکارروائی کی۔ اس ددوران انہو ں نے ضروری دستاویزات کے ساتھ ساتھ گھر کی بھی تلاشی لی۔ کہا جارہا ہے کہ گروپالی بیلگاوی حلقہ کے بی جے پی امیدوار سریش انگاڈی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ اسی طرح محکمۂ انکم ٹیکس نے انگاڈی کے رشتہ دار شنگر گوڑاپاٹل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطاق پاٹل عام زندگی گذارنے والا شخص ہے اوراسی وجہ سے انہو ں نے محکمۂ انکم ٹیکس افسران کا چھان بین میں تعاون دیا۔ کارروائی کے دوران دو لاکھ روپئے اور کچھ سونے کے زیورات ضبط کیے تھے جس کے دستاویزات کی جانچ کے بعد وہ گھروالوں کے حوالے کردئیے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا