English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی تیل کی فروخت پر مکمل امریکی پابندی کا نفاذ

share with us

واشنگٹن:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی خبررساں ادارے نے امریکی انتظامیہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو دی گئی امریکی چھوٹ ختم کی جا رہی ہے۔ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کو کہا جا رہا ہے کہ وہ ایرانی تیل کی خریداری روک دیں، دوسری صورت میں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا ہو گا۔ ان ممالک کو دی گئی چھوٹ دو مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا ان میں سے کسی ملک کو اس سلسلے میں اضافی وقت دیا جائے گا یا نہیں، تاہم امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اس بابت جلد ہی اعلان کرنے والے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا