English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار : سمندر کی تہہ میں ووٹوں کی پرچیاں تقسیم کرکے ووٹ کی اہمیت بیان کی گئی 

share with us

کاروار 22؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) اتراکنڑا کے الیکشن کمشنرہریش کمار نے ووٹ کی اہمیت بتانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے اسکوبا ڈائیونگ کا موقع نئے ووٹروں کو فراہم کیا اور سمندر میں ان کی پرچیاں تقسیم کی گئیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سویپ کمپنی کے اشتراک سے نیترانی جزیرے کے قریب پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کو اسکوبا ڈائیونگ کا موقع فراہم کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت بیان کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر ہریش کمار اور ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفسیر ایم روشن کی ٹیم کی جانب سے فراہم کیے گئے اس اسکوبا ڈائیونگ میں بھٹکل کے نوجوان بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ایس پی وناٹک وی پاٹل ، کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر پریتی گہلوت اور دیگر افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کئی پرچیاں تقسیم کرنے کے لیے کئی ایک انوکھے طریقہ اپنا کر ووٹروں کے سامنے پولنگ کی اہمیت بیان کی جاچکی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا