English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بی جے پی امیدوار آننت کمار ہیگڈے کی ریلی 

share with us

بھٹکل 21؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) اترکنڑا ضلع سے بی جے پی کے امیدوار آننت کمار ہیگڈے نے آج بھٹکل میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ووٹ مانگے۔ انہو ں نے اپنی تقریر میں بلند بانگ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں ہندوستان نے کافی ترقی کی ،ہیگڈے نے کہا کہ ہم ہندوستان کی ترقی کے لئے ووٹ مانگتے ہیں ،انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  خاندانوں کی بنیاد پر ووٹ مانگناہمارا شیوہ نہیں ہے۔بلکہ ہمارا ایجنڈہ ملک کو ترقی دلانا ہے ،ہیگڈے نے ہندوتوا کے نام پر ووٹ مانگے جانے  کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں ہندوتوا اور مودی کے علاوہ کسی اور بات پر ووٹ نہیں مانگتا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ  اس کے علاوہ مدعوں پر ہمیں ووٹ مانگنے کی بھی ضرورت نہیں ہے ، ہم ووٹ بدعنوانی کو مٹانے ، مذہبی دہشت گردی کو ختم کرنے اور امن وامان کے لیے مانگ رہے ہیں۔ انہو ں نے کانگریس پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساٹھ سال میں جوکام نہیں کر سکے وہ نریندری مودی نے کردکھائے اور جوکام ہم نے کیے ہیں اسی کی بنیاد پر ہم ووٹ مانگ رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحادی امیدوار آنند اسنوٹیکر نے  بھٹکل میں اپنے انتخابی تشہیر کے دوران  آننت کمار ہیگڈے کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے گذشتہ پچیس سالوں سے ترقیاتی کام نہ کرنے کا الزام لگایاتھا اسنوڈکر نے کہنا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے نے  گذشتہ پچیس سالوں سے نہ ہندو برادری کے لئے کام کیا نہ ہی کوئی ترقیاتی کام کیا اس نے کام کیا تو وہ ذات پات اور مذاہب میں بانٹنے کا ۔ 

خیال رہے کہ اننت کمار ہیگڈے اپنے متنازع بیانات سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں انہوں نے کچھ ماہ قبل ائین کو بدلنے کی بات کہی تھی جس پر چہار طرفہ تنقیدوں کی زد میں آئے ہیگڈے کو  پارلمنٹ میں معافی بھی مانگنی پڑی تھی ، اس کے علاوہ بھی کئی مرتبہ وہ مسلم طبقہ کے خلاف اشتعال انگیزبیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکے ہیں  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا