English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس لیڈر پرینکا چترویدی پارٹی چھوڑ شیو سینا میں ہوئی شامل

share with us

نئی دہلی:19اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) متھرا میں اپنے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی کرنے والے کانگریسی کارکنوں کے خلاف ہوئی انضباطی کارروائی کو رد کئے جانے سے ناراض چل رہی کانگریس کی قومی ترجمان اور پارٹی کے میڈیا سیل کی کنوینر پرینکا چترویدی نے جمعہ کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے پارٹی کے ترجمان ہونے کا ذکر ہٹا دیا ہے۔ کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ شیوسینا میں شامل ہو گئیں۔ شیوسینا چیف  ادھو ٹھاکرے کے گھر ماتوشری میں جمعہ کو پرینکا چترویدی نے پارٹی کی رکنیت لی۔

متھرا معاملے کو لےکر گزشتہ  17 اپریل کو کھل‌کر ناراضگی کا اظہار کرنے  والی پرینکا نے جمعرات کو کانگریس صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔

انہوں نے کہاکہ کرکرے ایماندار اور فرض کےلئے جینے والے افسر تھے، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان گنوا دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت پر سبھی کوفخر ہے۔

وہیں دگوجے سنگھ کے بیٹے اور ریاست کے وزیر کابینہ جے وردھن سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ کرکرے نے ملک کے لئے قربانی دی ہے۔ان کی قربانی اور ایمانداری پر داغ لگانا شرمناک ہے۔اقتدار کی طاقت سے سچ کچھ دیر کےلئے تو روکا جاسکتا ہے لیکن آخر میں سچ اور انسانیت کی ہی جیت ہوگی۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا