English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا کے کئی شہروں میں میں ہزاروں افراد کا مہاجرین کے حق میں مظاہرہ

share with us


حکومت سے نارو اور مانوس جزیروں پر تارکین وطن کے لیے بنائے گئے حراستی مراکز ختم کرنے کا مطالبہ


کینبرا :16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا کے کئی شہروں میں حکومت کی مہاجرین سے متعلق سخت پالیسی کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔ ان ملک گیر مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان مظاہروں کی کال کینبرا مسلم کمیونٹی نے دی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے حکومت سے نارو اور مانوس جزیروں پر تارکین وطن کے لیے بنائے گئے حراستی مراکز ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ سن 2013 میں بنائے گئے ان حراستی مراکز کے باعث کینبرا حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔ آسٹریلوی حکومت کے مطابق ان جزائر پر اب بھی قریب ایک ہزار تارکین وطن موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا