English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں دھماکا، 7 بچے ہلاک، متعدد زخمی

share with us

کابل:15اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں سات بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان امن مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود ملک میںحملے نہ رکے، صوبہ لغمان میں بم دھماکے سے 7 بچے مارے گئے، اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مارٹر بم پھٹنے سے بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں، مارے جانے والے بچوں کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔اسپتال ذرایع کے مطابق زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر کو افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں ایک دھماکے کی زد میں آکر تقریباً 8 بچے ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔

حال ہی میں افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے باوجود طالبان نے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان طالبان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی موسم بہار کے شروع ہونے پر نئے حملوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے، حملوں کا مقصد ملک پر غیر ملکی افواج کے قبضے کا خاتمہ ہے۔

یاد ہے کہ طالبان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ ان کا جہاد بھی جاری رہے گا کیونکہ ابھی افغانستان کے ایک وسیع حصے پر غیر ملکی دستے قابض ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا