English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبی قومی فوج نے جنرل خلیفہ حفترکے زیرکمان فورسز کا لڑاکا جیٹ مارگرایا

share with us

طرابلس:15اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) لیبیا کے وزیر اعظم فایز السراج کے زیر قیادت قومی اتحاد کی حکومت کی فورسز نے کمانڈر خلیفہ حفتر کے زیر کمان فورسز کا ایک لڑاکا جیٹ دارالحکومت طرابلس کے نواح میں مارگرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی حکومت کے ترجمان محمد غنونو نے بیان میں لیبی آرمی کی فورسز کی کاررروائی میں دشمن کا لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اس وقت وادی الربیع کے علاقے میں فضائی حملے کی تیاری کررہا تھا۔

لیبیا کے مشرقی علاقے میں قابض خلیفہ حفتر کے زیر کمان فورسز نے اسی ماہ کے اوائل میں طرابلس کو مفتوح بنانے کے لیے چڑھائی کی تھی اور اس وقت ان کی وفادار ملیشیا اور قومی اتحاد کی حکومت کے تحت فورسز کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئ دنوں سے لیبیا کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کےلیے جنرل خلیفہ حفتر کی فورسز اور نو منتخب جمہوری حکومت کے درمیان گمسان کی لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس طرابلس پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر سے جو اپیل کی تھی اس کا مثبت جواب نہیں آیا، اب بھی وقت ہے اور طرابلس پر کنٹرول کے لیے جاری معرکے کو پرتشدد اور خون ریز بننے سے روکا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق لیبیا کو انتہائی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ لڑائی کی کارروائیوں کو مکمل طور پر روکے جانے سے پہلے سنجیدہ نوعیت کی سیاسی بات چیت کا دوبارہ آغاز ممکن نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا