English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، یوگی اور مایاوتی پرانتخابی تشہیر کرنے پر پابندی

share with us

یوپی :15اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں انتخابی کمیشن نے یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ انتخابی کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ پر 72 گھنٹے انتخابی تشہیر کرنے پر پابندی عائد کی ہے جب کہ حکم کے مطابق مایاوتی 48 گھنٹے انتخابی تشہیر میں حصہ نہیں لے سکتی ہیں۔ یہ حکم منگل کی صبح 6 بجے سے قابل عمل ہوگا۔ انتخابی کمیشن کے حکم کے مطابق اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ اور مایاوتی کوئی بھی انتخابی تشہیر یا روڈ شو نہیں کریں گے۔ حتیٰ کہ یہ دونوں انٹرویو بھی نہیں دے سکتے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا