English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل معاملہ پر راہل کا چوکیدار چور کا نعرہ ، سپریم کورٹ نے مانگا جواب

share with us

سپریم کورٹ نے رفائل طیارہ معاملہ میں دیے گئے ایک 'متنازع' بیان کے سلسلے میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر کانگریس صدر راہل گاندھی سے جواب طلب کیا۔

میناکشی نے مسٹر گاندھی کے اس بیان کو لے کر توہین کی عرضی دائر کی ہے جس میں کانگریس صدر نے کہا تھا'سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ چوکیدار چور ہے'۔

محترمہ لیکھی کی جانب سے پیش سینیئر وکیل مکل روہتگی نے دلیل دی کہ کانگریس صدر نے رفائل سودا معاملے میں نظر ثانی کی درخواستوں پر مرکزی حکومت کے ابتدائی اعتراضات مسترد کیے جانے کے بعد یہ تبصرہ کیا تھا کہ 'سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے- چوکیدار چور ہے'۔

جسٹس گگوئی نے درخواست پر غور کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کسی بھی موقع پر ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا، جیسا راہل گاندھی دعویٰ کر رہے ہیں۔عدالت کا فیصلہ مکمل طورپر نظر ثانی درخواستوں کے ساتھ منسلک دستاویزات کی منظوری کے قانونی سوال پر مبنی تھا۔

بنچ نے کہا 'راہل گاندھی اس تبصرہ کے سلسلہ میں 22 اپریل تک اپنا موقف رکھیں'

غور طلب ہے کہ مسٹر گاندھی نے کہا تھا، 'پورا ملک یہ کہہ رہا ہے کہ چوکیدار چور ہے. یہ جشن کا دن ہے. عدالت نے اس معاملے میں انصاف کیا ہے'۔کانگریس صدر نے کہا تھا، ملک کی ٹاپ عدالت نے مان لیا ہے کہ رفائل میں کچھ بدعنوانی ہوئی ہے اور یہ بھی مان لیا ہے کہ چوکیدار نے ہی چوری کروائی ہے۔

گاندھی کا یہ بیان امیٹھی میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے پروگرام موقع پر آیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا