English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹک ٹاک پر دبنگ ویڈیو بناتے ہوئےگولی لگنے سے گئی ایک نوجوان کی جان

share with us

نئی دہلی:15اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)قومی دارالحکومت دہلی میں 19 سال کے ایک نوجوان کا اس کے دوست نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب دونوں موبائل ایپ ٹک ٹاپ پر پستول کے ساتھ ایک ویڈیو بنا رہےتھے۔

پولیس کی جانب سے اتوار کے روز دی گئی اطلاع کے مطابق ہفتہ کی رات سلمان اپنے دوستوں سہیل اور عامر کے ساتھ کار سے انڈیا گیٹ گیا ہوا تھا۔ انڈیا گیٹ سے لوٹتے وقت کار چلا رہے سلمان کے بغل میں بیٹھے سہیل نے ایک دیسی پستول نکالی۔ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران سلمان پر نشانہ لگایا لیکن پستول سے نکلی گولی اس کے بائیں گال پر لگ گئی۔

پولیس کے مطابق، عامر کریٹرا کار کی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ یہ حادثہ بارہ کھمبا روڈ کے قریب رنجیت سنگھ فلائی اوور کے پاس ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے بعد دونوں دوست ڈر گئے اور دریا گنج میں سہیل کے رشتہ دار کے گھر گئے اور خون سے لت پت کپڑے بدلے۔ رشتہ راد کے ساتھ وہ سلمان کو پاس کے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا