English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : وزیر اعظم مودی کی ریلی سے لوٹنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد حالات کچھ دیر کے لیے کشیدہ ، پولیس کی زائد فور س تعیینات 

share with us

منگلورو 14؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کی شہر کے نہرو میدان میں منعقدہ ریلی سے لوٹنے کے دوران کار ایک ٹووھیلر سے ٹکرانے کی وجہ سے شرپسندوں نے گاڑی پر پتھراؤ کیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔یہ واقعہ الال پولیس تھانہ حدود کے کتار کے مدینہ نگر میں پیش آیا۔ پتھراؤ کے نتیجہ میں دو بسیں اور ایک کار کو نقصان پہنچا ہے اور دو گروہوں کے مابین ہوئی ہاتھا پائی میں ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مشتعل بی جے پی کارکنان نے کوناجے پولیس تھانہ کے باہر رات دیر گئے احتجاج کرتے ہوئے خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ 
اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام تقریباً شام چھ بجے ریلی سے لوٹنے کے دوران ایک کار دوسری برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کی بائک سے ٹکراگئی ۔ جس کے بعد دوگروہوں کے درمیان تو تو میں میں ہوئی ۔ اس دوران اسی راستے سے ریلی سے ایک بس لوٹ رہی تھی ، جس کے پہنچنے کے بعد دوگروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا اور پندرہ منٹ لاٹھیاں اور ڈنڈے چلے۔جس کے بعد پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ حالات قابو میں کرلیے بنٹوال ایم ایل اے راجیش نائک سمیت دیگر لیڈران نے جائے واقعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور سینئر پولیس افسران سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ پولیس حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور مذکورہ علاقہ میں زائد فورس تعیینات کردی گئی ہے۔
منگلور سٹی پولیس کمشنر نے مذکورہ علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ خاتون پر حملہ کرنے کے الزا م میں دو افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا