English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے امیدوار آنند اسنوٹیکر نے کی انتخابی تشہیر 

share with us

بھٹکل 14؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) اترکنڑا حلقہ کے کانگریس اور جے ڈی ایس کے مشترکہ امیدورا آنند اسنوٹیکر نے بھٹکل تعلقہ میں انتخابی تشہیر کے دوران اپنے حریف آننت کمار ہیگڈے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذات پات کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ۔ انہو ں نے کہا کہ گذشتہ دودہائیوں سے زائد عرصہ سے وہ پارلیمانی سیٹ پر قابض ہے لیکن اب تک کتنا ترقیاتی کام ہوا ہے اس بات کو وہ کبھی بھول کر بھی نہیں کہتا ۔ عوامی مسائل پر اس کا کوئی دھیان نہیں ہے۔ مختلف سماج کے لوگوں کی برائیاں کرتا پھرتا ہے اور اسی کی وجہ سے ہندو دھرم کو حقیقت میں نقصان ہورہاہے۔ نوجوانوں کو لبھاکر جیل کے راستے پر ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آنند اسنوٹیکر نے کہا کہ دھرم کارڈ کے ذریعہ وہ نوجوانوں کو بے وقوف بناتے ہوئے انہیں جیل کے راستوں پر ڈال رہا ہے۔ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوانوں اس کی باتوں میں آکر زعفرانی شال پہن کر اپنے ہندو ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ وہ آننت کمار کے اصل چہرے سے واقف نہیں ہیں۔بی جے پی پر بھی الزامات کی بوچھار کرتے ہوئے آنند اسٹوٹیکر نے کہا کہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کا دعویٰ کرنے والی پارٹی کسانوں کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے۔حال ہی میں کمارا سوامی سرکار نے کسانوں کا ایک لاکھ کا قرضہ معاف کردیا اور اس سے قبل سدارامیا کے دورِ حکومت میں بھی کسانوں کا قرضہ معاف کیا گیا ۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے منکال وائیدیا ، جے ڈی ایس کے مقامی صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور کانگریس کے لیڈر جے ڈی نائک سمیت دیگر جے ڈی ایس اور کانگریس کارکنان موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا