English   /   Kannada   /   Nawayathi

امید ہے فوجی کونسل عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی، یو اے ای

share with us

ابوظبی:14اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اماراتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان کو سوڈان کی عبوری کونسل کا نیا چیئرمین بنانے پر خیر مقدم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں افریقی ملک سوڈان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی پر عوامی تحریک اور نئی عبوری کونسل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی حکومت امید کرتی ہے کہ سیاسی تبدیلی سوڈانی عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گی۔

اماراتی حکومت کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ امید ہے نئی عبوری کونسل سوڈانی عوام کی خواہشات کی ترجمان بنے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی صدر کی جانب سے سوڈان میں فوجی کونسل کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے اور عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے پر غور کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سوڈان ایک نئے دور سے گزر رہا ہے، امید ہے کہ عوام اور فوجی مل کر سوڈان کو درپیش مسائل سے نکالنے میں ایک دوسرے کے معاون ثابت ہوں گے اور ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کریں گے۔

خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا