English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : انتخابات کی تمام تر تیاریاں تکمیل کے قریب ، عوام اپنے حق رائے کا استعمال ضرور کریں : اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا 

share with us

بھٹکل 13؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے آج دوپہر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اتر کنڑا ضلع میں حق رائے کا استعمال 23اپریل کو کیا جائے گا۔ انہوں نے نے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں کچھ بوتوں میں مکمل ہوگئیں ہیں اور جہاں باقی ہیں وہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچائی جائے گی۔ پولنگ بوتوں پر پانی کاانتظام اور وھیل چیر کا بھی بندوبست کیا جارہا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ایک خصوصی کاؤنٹر کھولا جارہا ہے ۔رائے دہندگان کے درمیان بیداری لانے کے لیے مختلف پروگرام ڈپٹی کمشنر اور ضلع پنچایت سی ای او منعقد کرچکے ہیں۔
ووٹر آئی گم ہونے کی صورت میں انہوں نے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے اگر آپ کا ووٹر لسٹ میں نام ہے تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے آپ گیارہ فوٹو آئی کارڈ میں سے کوئی بھی آئی ڈی لے جاکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے حق رائے کا استعمال ضرور کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاف کو ای وی ایم کے تعلق سے جانکاری دی جاچکی ہے اور بھٹکل میں جہاں اے وی ایم رکھے جائیں گے وہاں سیکوریٹی بڑھادی جائے گی۔ واضح رہے کہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے ووٹر آئی ڈی کارڈ لازمی نہیں بلکہ اس کے نہ ہونے کی صورت میں پاسپورٹ ، آدھار کارڈ اور بینک پاس بک ، پین کارڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا