English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کا مقصد تین مسلمہ بنیادوں کے مطابق جامع امن کو یقینی بنانا ہے ،یمنی صدر

share with us


صنعاء:13اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد تین مسلمہ بنیادوں کے مطابق جامع امن کو یقینی بنانا ہے تاہم حوثی ملیشیا ان کوششوں میں رکاوٹیں ڈال کر تمام سمجھوتوں کو ناکام بنانے کے درپے ہے۔ہفتے کے روز حضرموت میں پارلیمنٹ کے ایک اجلاس کے دوران یمنی صدر نے حوثیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آیا ابھی تک "ہتھیار ڈال دینے اور امن کے آغاز کا وقت" نہیں آیا۔صدر ہادی نے آئینی حکومت کا ساتھ دینے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ "اس وقت ہماری اولین ترجیح بغاوت کو شکست دینا ہے"۔یمنی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امن بات چیت میں حوثیوں کی جانب سے جاری ٹال مٹول پر روک لگائے۔ انہوں نے حوثیوں پر یمنیوں کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان چوری کر لینے اور سا کو تجارتی بنیادوں پر فروخت کرنے کا الزام عائد کیا۔ ہادی کے مطابق حکومت شہریوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے ہمہ تن مصروف ہے۔ہادی کا کہنا تھا کہ "ہم حوثیوں کی جانب امن کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں کیوں کہ ہمیں یمن عزیز ہے"۔ انہوں نے باور کرایا کہ حوثیوں نے صرف اس دھرتی کے بیٹوں کے سینوں میں گولیاں اتاریں۔ہفتے کے روز حضرموت صوبے کے شہر سیؤن میں چار برس بعد یمنی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے انعقاد کا سلسلہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ستمبر 2014 میں آئینی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد رک گیا تھا۔ اجلاس میں 141 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی اور سلطان البرکانی کو متفقہ طور پر پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔اس موقع پر البرکانی نے حاظرین سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایران حوثی ملیشیا کے منصوبے کو کام میں لا کر یمن سے لبنان تک اپنا نفوذ مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے حوثیوں کی بغاوت کو شکست دینے کا مصمم ارادہ کیا ہوا ہے تا کہ یمنی عوام اپنی ریاست واپس لے سکے"۔ البرکانی نے باغیوں کے مقابل آئینی حکومت کی سپورٹ کے حوالے سے عرب اتحاد کے کردار کو بھرپور انداز سے سراہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا