English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسی نے نسل پرستی کی بات کی تو میں کردوں گا پٹائی : گڈکری کا وزیر اعظم پر ایک اور حملہ

share with us

نئی دہلی:11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم مودی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے والے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک بار پھر ان پر چوٹ کی ہے۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا اگر کسی نے نسل پرستی کی بات کی تو میں اس کی پٹائی کردوں گا۔
 
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گذشتہ روز پونہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نسل پرستی میں یقین نہیں رکھتا ہوں ۔ میرے پارلیمانی حلقے میں ذات پات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسی بات کرتا ہے تو میں اس کی پٹائی کردوں گا۔

گڈکری کے اس بیان کو وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر براہ راست تنقید کے زمرے میں دیکھا جا رہا ہے۔

مدھیہ پردیش کی کانگریس پارٹی یونٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا' گڈکری نے مودی اور بی جے پی پر براہ راست تنقید کی ہے، یہ بی جے پی کے لیے شرمسار کرنے والی بات ہے۔'

ٹوئٹر سے مزید یہ سوال کیا گیا ہے کہ گڈکری جی، ہنومان جی کی ذات بتاکر ووٹ مانگنے والوں کی پٹائی کب کریں گے؟

واضح رہے کہ گذشتہ برس اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ہنومان جی کو ' دلت' کہا تھا۔

اس کے بعد دیگر بی جے پی رہنماؤں نے ہنومان جی ذات پر تبصرہ کیا تھا ۔ 

بی جے پی کی سابق رکن پارلیمان ساوتری بائی پھولے نے تو یہاں تک کہا تھا کہ ہنومان جی دلت تھے اور منووادی کے غلام تھے، وہیں ریاستی وزیر لکشمی نارائن چودھری نے ہنومان جی کو جاٹ بتایا تو بُکل نواب نے ہنومان جی کو مسلم بتایا تھا۔

اس لیے بی جے پی کے مرکزی رہنما کے بیان کو  حزب مخالف  بالخصوص کانگریس پارٹی ایک حربے کو طور پر استعمال کر رہی ہے اور اسے مودی اور بی جے پی پر براہ راست حملہ بتا رہی ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا