English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی کے دو سال بعد گجرات پولس نے ضبط کئے 3.5 کروڑ کی ممنوعہ کرنسی

share with us

گجرات:11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)دو سال قبل مودی حکومت کے ذریعے پرانے کرنسی نوٹوں پر پابندی لگائے جانے کے بعد بھی پولیس نے کئی مرتبہ بڑی تعداد میں پرانی نوٹیں لوگوں کے پاس سے ضبط کی ہیں۔

ریاست گجرات کی پولیس نے 3.5 کروڑ کی ممنوعہ کرنسی نوٹ ریاست کے بلی پورہ شہر سے ضبط کی ہے اور اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

نوٹ بندی کو دو سال مکمل ہوچکے ہیں، وزیر اعظم مودی نے دو سال قبل  بدعنوانی ختم کرنے کے لیے  8 نومبر 2016 کو  1000 اور 500 کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے بعد بھی پولیس کو ممنوعہ کرنسی نوٹوں کی بڑی تعداد عوام سے ضبط کرنی پڑ رہی ہے۔

اس کیس کے تحقیقاتی افسر شیلیش گری گوسوامی کا کہنا ہے کہ  انھوں نے اس کیس  میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان  سے ایک کار اور 3.5 کروڑ روپئے ضبط کئے ہیں جس میں 1000 روپئے کے 13432 کرنسی نوٹ اور 500 کے 43300 نوٹ شامل ہیں۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا