English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیجروال کا مودی سرکار پر سنگین الزام ،کہا ایلکشن کمیشن بی جےپی دفترمیں ہو چکا ہے تبدیل

share with us

نئی دہلی:11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)الیکشن کمیشن کی جانب سے دہلی کے لوگوں کو ووٹر لسٹ کے سلسلے میں 'گمراہ کن' فون کالز کی تحقیقات کے لیے دہلی پولیس سے کہنے کے چند گھنٹے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دہلی کے لوگوں کو ووٹر لسٹ کے سلسلے میں 'گمراہ کن' فون کالز کی تحقیقات کے لیے دہلی پولیس سے کہنے کے چند گھنٹے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے دفتر میں تبدیل ہو گیا ہے، جس سے عآپ اور بھگوا پارٹی میں، الزامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ 
دہلی پردیش بی جے پی صدر منوج تیواری نے عآپ کی منظوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکمران جماعت کارکنان کو فون کرکے بتا رہے ہیں کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے اور پارٹی کنوینر انہیں دوبارہ شامل کر رہے ہیں۔

کیجریوال نے ٹویٹ کیا، الیکشن کمیشن کو بی جے پی کے دفتر میں تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمشنرز کو استعفی دے دینا چاہئے۔ شرمناک، مودی جی ہر ادارے کو تباہ کر رہے ہیں۔ ہم بی جے پی کو اس سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا اور ان سے کہا کہ 'الیکشن کمیشن اور پولیس کو "غلط اور گندی" کارروائیوں میں ملوث نہ کریں اور کہا کہ ملک کسی بھی پارٹی یا شخص کے مقابلے میں زیادہ اہم ہے'۔

تیواری نے عآپ پر لوگوں کو 'گمراه'كرنے اور معاشرے میں بدامنی  پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔  انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایک سیاسی جماعت کی طرف سے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے جو بھارت کے آئین کا احترام نہیں کرتی۔ شہریوں کو گمراہ کرنے اور معاشرے میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کے لیے عآم آدمی پارٹی کی منظوری منسوخ کی جانی چاہئے۔ دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کر کے مجرمین کو سزا دی جانی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) نے ہفتے کو ان فون کالز کے تیئں لوگوں کو آگاہ کیا تھا، جن میں ووٹر لسٹ سے متعلق لوگوں کے نام کو ہٹانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

 آفیسر نے یہ واضح کیا تھا کہ انتخابی رجسٹریشن افسر کے علاوہ کوئی بھی ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کرسکتا اور نہ ہٹا سکتا۔ اب سی ای او نے دہلی پولیس کمشنر کو اس معاملے کی تحقیقات اور حقیقی صورتحال سے متعلق جانکاری دینے کو کہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا