English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی قتل، ٹرمپ انتظامیہ کا کانگریس کو بتانے سے انکار،درخواست بھی مستردکردی

share with us


سینٹرز نے وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی


واشنگٹن:10فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو کس نے قتل کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سینٹرز نے اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کررکھی تھی،ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہاکہ امریکی صدر اس معاملے پر درخواست رد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کانگریس کی جانب سے اس قسم کی درخواست کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔یادرہے کہ امریکہ نے جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اسکی عمل درآمد میں ملوث شاہ سلمان کے سابق مشیر سعود القہانی سمیت 17 سعودی اہلکاروں کو سزائیں بھی سنائی ہیں۔تاہم امریکی سینٹرز کی جانب سے امریکی صدر پر جمال خاشقجی کے قتل کے لیے براہ راست ولی عہد شاہ سلمان کی مذمت نہ کرنے پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا