English   /   Kannada   /   Nawayathi

برسلز میں چینی و روسی خفیہ ایجنٹوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے،یورپی خارجہ سروس 

share with us


غیرملکی سفارتکاران سے چوکنا رہیں جبکہ روسی اور چینی خفیہ ایجنٹ برسلز میں اپنی سرگرمیوں کو محدود کر دیں،انتباہ
برلن:10فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی خارجہ ایکشن سروس (ای ای اے ایس ) نے انکشاف کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز شہر میں سینکڑوں روسی اور چینی جاسوس سرگرم ہیں۔ غیرملکی سفارتکاران سے چوکنا رہیں جبکہ روسی اور چینی خفیہ ایجنٹ برسلز میں اپنی سرگرمیوں کو محدود کر دیں،غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق یورپی خارجہ ایکشن سروس (ای ای اے ایس ) کا خیال ہے کہ اس وقت تقریباً ڈھائی سو چینی اور قریب دو سو روسی جاسوس اپنی خفیہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں سفارت کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یورپی ہیڈ کوارٹرز میں واقع مختلف مشہور ریستورانوں میں طعام و قیام سے گریز کریں۔ یورپی یونین کی خارجہ سروس نے روسی اور چینی خفیہ ایجنٹوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ برسلز میں اپنی سرگرمیوں کو محدود کر دیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا