English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانسیسی فوج نے باغیوں کی چاڈکی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بنادی

share with us



چاڈکے فرانسیسی فوج کے ساتھ ملکر فضائی حملے ، لیبیا کی سرحد پر250 باغی گرفتارکرنے کا بھی دعویٰ


نجیامینے:10فروری2019(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی فوج نے چاڈ کے صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹنے کی خاطر ملک کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے باغی گروہ کے 20ٹرکوں کو بارڈر پر فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کردیا،ادھرچاڈ کی فوج نے بتایا ہے کہ فرانسیسی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی حملوں کے بعد قریب 250 باغیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چاڈ کی فوج کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ یہ کارروائی ملک کے شمال میں لیبیا کی سرحد سے متصل علاقوں پر قابض باغیوں کے خلاف کی گئی۔ دوسری جانب فرانسیسی فوج کے مطابق جنگی طیاروں نے قریب بیس ٹرکوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب باغیوں کا اتحادی گروہ چاڈ کے صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹنے کی خاطر ملک کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا