English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ میں طوفان ایرک نے تباہی مچا دی،دو افراد ہلاک

share with us

لندن:10فروری2019(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں طوفان ایرک نے تباہی مچا دی ، ایرک طوفان کے دوران حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق طوفان ایرک برطانیہ کے مشرقی و مغربی شہروں سے ٹکراگیا جس کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ سمیت دیگر ملکوں میں 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں اور طوفانی بارش نے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا، درخت اور پول گر گئے جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔مقامی میڈیاکے مطابق طوفان ایرک کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس روک دی گئیں ہیں ۔ رپورٹ کے مطابقبارشوں اورتیزہواوں کیباعث ویلز،جنوبی انگلینڈاورشمال مغرب میں سیلاب کاخطرہ ہے ، انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیزہواووں،بارش کاامکان ہے جبکہ جنوبی انگلینڈ میں کہیں کہیں برفباری کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسمیات نیوارننگ جاری کردی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا