English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلی کمار سوامی نے بی جے پی کے آپریشن کمل کی قلعی کھول دی ،یڈی یورپا کی آڈیو کلپ میں اراکین اسمبلی کی خرید فروخت کے ثبوت پیش کئے

share with us


بنگلورو :09فروری2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں اقتدار کے لئے جنگ جاری ہے ایک طرف اتحادی سرکار اپنے ارکان اسمبلی کو یکجٹ رکھنے کو لے کر جان توڑ کوشش کر رہی ہے تو دوسری طرف بی جے پی کی جانب سے جوڑ توڑ کی کوششوں نے کانگریس کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں ،لیکن بی جے پی مسلسل آپریشن کمل کا انکار کرتی آرہی ہے ،اسی دوران ریاستی وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے ایک آڈیو کلپ جاری کر سیاست میں ہلچل مچا دی ہے ، جس میں ریاست کے بی جے پی کے سربراہ بی ایس یدی یورپا کو مبینہ طور پر سنا جاسکتا ہے کہ وہ ریاست کی مخلوط حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک جے ڈی ایس رکن اسمبلی کو لالچ دے رہے ہیں۔ 

   وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کمار سوامی نےمزید کہا کہ وہ یہ دنوں آڈیو کلپ وزیر اعظم کو بھیجیں گے کمار سوامی نے دعوی کیا کہ یدی یورپا نے اراکین اسمبلی کو خریدنے کے لئے کروڑوں روپئے اور وزارت کی پیش کش کی اور دعوی کیا کہ دل بدلی قانون کے اطلاق کی صورت مٰیں اسپیکر اور ججوں کو بھی مینج کر لیا جائے گا ، کمارسوامی کے مطابق ٹیپ شدہ بات چیت میں یدی یورپا اسپیکر کو مینج کرنے کے لئے ۵۰ کروڑ کے آفر کی بات کرتے سنائی دیتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ یہ بات چیت یدی یورپا اور جے ڈی ایس رکن اسمبلی ناگن گوڑا کے بیٹے کےساتھ ہوئی ہے جس کی ریکارڈنگ کے ۲ آڈیو کلپ موجود ہیں  ناگن گوڑا کے بیٹے شرن گوڑا جو وزیر اعلی کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود تھے، نے بتایا کہ یدی یورپا نے پہلے ان سے فون پر رابطہ کیا اور پھر دیودرگ میں ان سے ملاقات کی پیشکش کی تھی پریس کانفرنس کے دوران ایک آڈیو کلپ کا ابتدائی حصہ ہی سنایا گیا ہے جس میں پیسوں اور وزارت کی پیش کش ہو رہی ہے کانگریس کے سنیئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی سدارامیا نے کہاکہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہے کہ یہ آواز یدیورپا کی ہے اور ہم آڈیو کلپ کو لیباریٹری بھی بھیجیں گے

 دوسری طرف یدی یورپا نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کلپ فرضی ہے اور یہ تنازع کمارا سوامی اپنی حکومت اور کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین کو متحد رکھنے میں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے کھڑا کر رہے ہیں انہوں نے کہا اگر یہ الزامات ثابت ہوگئے تو میں سیاست سے سبکدوش ہوجاوں گا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا