English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران پر مزید پابندیوں کے لئے امریکہ نے عالمی عدالت کا رخ کیا

share with us

واشنگٹن:09فروری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے ایران پر مزید دباؤ بڑھاتے ہوئے یورپی ممالک سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر مزید پابندیاں عائد کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکا نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ایران پر غیر معمولی پابندیاں لگائی جائیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران کا نئے میزائل کا تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ میزائل پروگرام ترک نہیں کررہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں میں اضافے پر کام کر کے سلامتی کونسل کو چیلنج کر رہا ہے، ان اقدامات پر بین الاقوامی سخت پابندیاں عائد ہونی چاہئیں۔

دوسری جانب ایرانی کمانڈر میجر جنرل محمد علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل تیار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، خطے کی سلامتی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کا کہنا تھا کہ امریکا کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے باوجود ایران اس ڈیل پر عمل پیرا ہے۔

جینا ہیسپل کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکام ایسی تیاریاں کر رہے ہیں جس سے ان کے لیے اس معاہدے سے الگ ہونے کی صورت میں آسانیاں پیدا ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا