English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمد بن سلمان نے خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا، سعودی وزیر خارجہ

share with us

ریاض :09فروری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ملکی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا۔ قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ شہزادہ سلمان نے خاشقجی قتل سے ایک برس قبل ان پر گولی استعمال کرنے کی بات کی تھی۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیر نے اس مضمون پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم ا نہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ بات مصدقہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ خاشقجی کو قتل کرنے کے لیے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا