English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: مشرقی گورنر کی میزبانی میں ’’العوامیہ‘‘کی 100 شخصیات کا اجتماع

share with us


سعودی گورنر نے العوامیہ میں اعتدال پسندی کے حوالے سے پروگرام ترتیب دینے والوں کے اقدام کو سراہا


ریاض:06فروری2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی مشرقی گورنری کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف بن عبدالعزیز کی میزبانی میں العوامیہ شہر کی 100 چیدہ شخصیات نے ایک پرقار تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب 'وسط العوامیہ' پروگرام کے سلسلے کی ایک کڑی تھی جو شہر میں عوامی بہبود اور نوجوانوں کی ترقی کے فروغ کے سلسلے میں ہونے والے پروگرامات کا حصہ ہے۔اس موقع پر مشرقی علاقے کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات پر ہمارا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں، یہ اپنی نوعیت کا آخری پروگرام نہیں بلکہ یہ نقطہ آغاز ہے۔ اللہ کا شکر یہ ہے کہ آغاز بہت اچھا ہے۔ ہم اس تقریب میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات کے شکر گزار ہیں۔سعودی گورنر نے العوامیہ میں اعتدال پسندی کے حوالے سے پروگرام ترتیب دینے والوں کے اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ العوامیہ کے باشندے ملک کا دست وباز ہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں اور ہم اس طرح کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر اس کے منتظمین کو دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات یہ ہے کی اس طرح کا شاندار پروگرام، اس یقین، اس حجم کے ساتھ انعقاد میرے وطن کے فرزندان کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں العوامیہ شہر کی چیدہ شخصیات جن میں علما، ڈاکٹر، انجینیر، کاروباری شخصیات اور سماجی شعبے میں خدمات انجام دینے والی شخصیات شامل تھیں۔اس موقع پر العوامیہ کے شہریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 'پیس کلب' کے ڈائریکٹر فاضل النمر نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو تعمیرو ترقی کی رفتار تیز کرنے پر یقین کرتے ہوئے نہ صرف اس پروگرام بلکہ سماج اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے مزید پروگرامات کو بھی کامیاب بنانا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم العوامیہ شہر کو 'ماڈل سپورٹس سٹی' بنانے کے پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے العوامیہ کی 63 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔تقریب سے القطیف میں محکمہ اوقاف کے جج الشیخ عبدالعظیم مشیخص نے بھی خطاب کیا اور سعودی شاعر سعود الفرج کا منظوم کلام بھی پیش کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا