English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں فائر بندی اور استحکام کے معاملے میں ترکی کی کوششیں

share with us

انقرہ:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر دفاع خلوصی آقارکا کہنا ہے کہ سوچی میں طے پانے والی مطابقت کے دائرہ کار میں  شام میں فائر بندی ا وراستحکام کے دوام کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کی جا رہی ہیں۔وزیردفاع خلوصی آقار، مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر، بری افواج کے کمانڈر جنرل امیت دُندار اور قومی خفیہ سروس کےچیئر مین حقان فیدان خطائے  میں شامی فرنٹ لائن پر یکجا ہوئے۔

اجلاس میں شمالی شام کی عمومی  اور سوچی مطابقت کے دائرہ کار میں ادلیب کی تازہ صورتحال   پر غور و خوض  کیا گیا۔وزیر ِ دفاع خلوصی آقار نے اس موضوع کے حوالے سے بتایا کہ "سوچی مطابقت کے دائرہ کار میں فائر بندی اور استحکام کے دوام کی  ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک حکام نے کل  شانلی عرفا کی شام  سے ملحقہ فرنٹ لائن کا معائنہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا