:اور ہر طرح کے
کرناٹک میں نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، جانیے ... کیرالہ کانام ہوگا تبدیل ! ... یو اے پی اے کیس میں گرفتار پاپولر فرنٹ کے رہنماؤں ... ہندوتوا لیڈرکی شکایت کے بعد غیر قانونی قبضے کے نا ... آئین کی کاپی کے ساتھ راہل گاندھی نےلوک سبھا رکن کے ... لگ رہے تھے جئے شری رام کے نعرے تو اویسی نے جئے فلسط ... ہندوستان میں تیار کی گئی ۵۰ دوائیں سوالات کے دائر ... شروع ہوا شہہ اور مات ک کھیل : آزاد ہندوستان کی تار ...

ایران پر’’کریمپل‘‘کے تیار کردہ اجزا کو میزائل سازی میں استعمال کا الزام
برلن:29ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں اسپیر پارٹ تیار کرنے والی کمپنی’’کریمپل‘‘نے ایران کو اجزا کی فروخت بند کر دی ہے اور کہا ہے کہ تہران اس کی تیار کردہ مصنوعات کو میزائلوں کی تیاری میں استعمال کرتا ہے۔ جرمن کمپنی کے تیار کردہ اجزا دوہرے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اسپیر پارٹس ایرانی کمپنیوں کو فروخت کیے جاتے رہے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب انہیں میزائل سازی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں جرمن کمپنی کے اقدام کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور کامیابی قرار دیا ہے۔ ویب سائیٹ کے مطابق جرمن کمپنی نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی پابندیوں میں واشنگٹن کے ساتھ تعاون کیا ہے۔امریکی ویب سائیٹ کے مطابق ایان میں تیارکردہ میزائل شام میں بشار الاسد کو مہیا کئے گئے اور وہ عام شہریوں اور بچوں پر کیمیائی حملوں کے لیے انہیں استعمال کرتے رہے ہیں۔جرمنی میں متعین امریکی سفیر رچرڈ گرینیل نے کمپنی کو ایران پر پابندیوں میں امریکا کیساتھ تعاون پر قائل کیا اور تہران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی میں انہیں اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔ایک بیان میں امریکی سفیر گرینیل کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو یہ علم ہونا چاہیے کہ ایران کے ساتھ تجارت کا مطلب دہشت گردی کی پاسداران انقلاب کی اسٹریٹیجی میں تہران کی مدد کرنا ہے۔ادھر کریمپل کمپنی کے ترجمان رینر فیسٹرمین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمپنی نے کئی ماہ سے ایران کو سامان فروخت نہیں کیا ہے۔ کریمپل کمپنی میزائلوں کے انجنوں میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک پینل کی پلیٹیں تیار کرتی ہے اور ایرانی رجیم انہیں میزائل سازی میں استعمال کرتی ہے۔ شام کیایک فوٹو گرافر نے انکشاف کیا تھا کہ ایران جرمن کی تیار کردہ الیکٹرانک پلیٹوں کو کیمیائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والے میزائلوں کی تیاری میں استعمال کرتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |