:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

جمال کے قتل کو عالمی سطح پر اٹھایا گیا لیکن ان طاقتوں کی طرف سے سعودی عرب پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا گیا،طیب اردوان
استنبول:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے مقتول صحافی خاشقجی کے قتل کے دوران کی آڈیو ریکارڈنگ یورپین ممالک کو فراہم کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کو فراہم کر دی ہے تاکہ مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا سعودی عرب پر بیرونی دبا برقرار رکھا جائے۔طیب اردگان نے فرانس میں جنگ عظیم اول کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا گیا لیکن عالمی طاقتوں کی طرف سے سعودی عرب پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا گیا کیونکہ وہ مشرق وسطی میں ایرانی اثرات کے
خلاف واشنگٹن کا حامی اور سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار یورپی یونین کی تین ریاستیں اس ریکارڈنگ کو سنیں گی اور ہم نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کو یہ ریکارڈنگ فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپی ممالک کیعلاوہ سعودی عرب کو بھی قتل کی آڈیو ریکارڈنگ فراہم کر دی ہے اور ہمیں سعودیہ عرب سے مثبت ردعمل کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر نے ٹیپ ریکارڈنگ سے متعلق زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم لگتا ہے کہ ترکی کے پاس متعدد آڈیو ریکارڈنگز موجود ہیں جب کہ امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو بھی استنبول کے دورے کے موقع پر یہ آڈیو ریکارڈنگ سنائی گئی تھی۔مقتول صحافی کی لاش کے ٹکڑے کر کے تیزاب سے تحلیل کردینے کے شواہد ملنے کے بعد ترک تفتیش کاروں نے صحافی کی لاش کی تلاش ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم صحافی کے قتل سے متعلق تحقیقات جاری رہیں گی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |