English   /   Kannada   /   Nawayathi

تنازعات کے سبب رواں برس ڈھائی لاکھ افغان بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

share with us

کابل:09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان بھر میں جاری پر تشدد واقعات اور جھڑپوں کے سبب رواں برس کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انسانی معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر OCHA کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے سات اکتوبر تک افغانستان بھر میں ڈھائی لاکھ کے قریب شہری داخلی طور پر بے گھر ہوئے۔ افغانستان میں حالیہ چند ماہ کے دوران طالبان اور داعش کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا