English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی ریاست اور عوام کی تباہی کی تمام تر ذمّے دار حوثی ملیشیا قرار

share with us

حوثی سیاسی عمل کا تختہ نہ اْلٹتے توآج امن و استحکام ہوتا،سات سیاسی جماعتوں کا مشترکہ بیان 


صنعاء :09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں 7 جماعتوں نے یمنی عوام پر مسلط کی جانے والی جنگ اور اس کے نتائج کا تمام تر ذمّے دار حوثی ملیشیا کو ٹھہرایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل پیپلز کانگریس سمیت سات جماعتوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر حوثیوں کی جانب سے بزور طاقت سیاسی عمل کا تختہ نہ اْلٹا جاتا تو آج یمن امن و استحکام کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا۔ حوثیوں نے ریاستی اداروں پر قبضہ کیا اور ان کو بیرونی ہدایات پر چلایا اور آئینی حکومت کا خاتمہ کر کے یمنی عوام کے حق رائے دہی کو پامال کر ڈالا۔بیان کے مطابق حوثی ملیشیا جنگ کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تا کہ انسانی المیے کو آخری حدوں تک پہنچا دے جس نے یمن کی ریاست اور عوام کو تباہ کر دیا ،،، اسی واسطے حوثی قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر متفقہ تمام تر حلوں کو مسترد کر رہے ہیں۔ساتوں جماعتوں نے حوثیوں کی جانب سے ریاستی عمل میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی اقدام سماجی امن اور قومی موافقت کے لیے خطرہ ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا