English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام و عراق میں فوجی کارروائیوں سے متعلق ترک حکومت کے اختیارات کی مدت میں توسیع

share with us

ترکی کی جنوبی زمینی سرحد کے پڑوس میں واقع علاقوں میں جھڑپوں کی فضا ابھی تک قائم ہے ،ترک پارلیمنٹ 


انقرہ:09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)شام اور عراق میں فوجی کارروائیوں سے متعلق ترک حکومت کے اختیارات کی مدت میں توسیع کر دی گئی ،ترکی میں سرکاری اخبار نے منگل کے روز اپنی اشاعت میں ایک صدارتی یادداشت شائع کی ہے جو شام اور عراق میں فوجی آپریشنز کے لیے حکومت کے اختیارات میں ایک سال کی توسیع سے متعلق ہے۔ مذکورہ مدت کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا۔اس سے قبل 3 اکتوبر کو ترکی کی پارلیمنٹ نے اس صدارتی یادداشت کی منظوری دی تھی۔پارلیمنٹ کی قرار داد کے مطابق ترکی کی جنوبی زمینی سرحد کے پڑوس میں واقع علاقوں میں جھڑپوں کی فضا ابھی تک قائم ہے جو ترکی کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔اخبار میں شائع صدارتی یادداشت میں واضح کیا گیا کہ عراق اور شام میں داعش اور کردستان ورکرز پارٹی کے عناصر کی موجودگی سے علاقائی امن اور ترکی کے استحکام کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔یادداشت کے مطابق ترکی دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر شام میں فائر بندی کے ذریعے مستقل حل اور امن تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔یادداشت میں حوالہ دیا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2170 شام اور عراق میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قرار داد 1373 میں اقوام متحدہ کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ داعش اور اس جیسی دیگر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے خلاف تمام مطلوبہ اقدامات اختیار کریں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا