English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایئرلائن کے 50 فی صد طیارے فارغ

share with us

تہرا ن:09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کی طرف سے ایران پر عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی فضائی سروس بھی بْری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایرانی فضائیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی اقتصادی پابندیوں کینتیجے میں ایرانی فضائی بیڑے کے 50 فی صد طیارے سروس سے باہر کردیے گئے ہیں۔ایران کے صوبہ فارس کے ڈائریکٹر جنرل رضا بدیعی فرد نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکا کی پابندیوں کے نتیجیمیں ایرانی فضائی بیڑے میں شامل 50 فی صد جہازوں کو فضائی سروسز سے نکال دیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی "تسنیم" کی جانب سے نقل کردہ بیان میں مسٹر بدیعی فرد کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے عاید کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں طیاروں کی ضروری مرمت میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرمت نہ ہونے کے نتیجے میں ہوائی جہازوں میں فنی خرابی کیواقعات اور اس کے باعث جہازوں کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے۔ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق سنہ 1990ء4 کیبعد ایران میں200 فضائی حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں 2 ہزار سے زاید افراد لقمہ اجل بن گئے۔ایران کے فضائی بیڑے میں مجموعی طورپر 256 سول طیارے شامل ہیں۔ ان میں 150 طیاروں کی سروس 20 سال تک ہوچکی ہے۔ امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باعث ایران کے لیے دوسرے ملکوں سے جدید طیاروں کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے اور ایران میں پرانے ہوائی جہاز اب ناکارہ ہونے لگے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا