English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیامیں وفاقی حکومت کے سربراہ فائز السراج کا کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد و بدل

share with us

کابینہ میں تبدیلی کامقصد تمام نمائندہ طبقات کو حکومت میں حصہ دینا ہے،کونسل چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس 


طرابلس:08؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کی کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد وبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں تبدیلی کامقصد تمام نمائندہ طبقات کو حکومت میں حصہ دینا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ اور اسٹیٹ کونسل نے قومی وفاق حکومت کی صدارتی کونسل کی تشکیل نو کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ بھی حکومت میں تیزی کے ساتھ تبدیلیوں کے لیے کوشاں ہے۔طرابلس میں حکومت کے یک ذریعے نے بتایاکہ کونسل کے چیئرمین فائز السراج کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس طرابلس میں ہوا جس میں موجودہ حکومت میں تبدیلیوں کو حتمی شکل دی گئی۔ تبدیلی کے بعد وجود میں آنے والی کابینہ کا اعلان رواں اکتوبر کے وسط میں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ضروری تبدیلی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کئی وزیروں کے قلم دان تبدیل کیے گئے ہیں جب کہ متعدد نئے وزارتی قلم دان بھی شامل کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، معیشت اور انصاف پر فائز وزراء کوتبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فائز السراج حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے پارلیمنٹ اور ریاستی کونسل کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں تاکہ قومی وفاق سے نمائندہ قومی حکومت تشکیل دی جاسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا