:اور ہر طرح کے
سلطنت عمان اور امارات میں آنے والا 75 سالہ تاریخ کا ... حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ہو ... اقوام متحدہ میں فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دین ... جانیے 2024 با اثر شخصیات میں شامل فلسطینی "صحافی معت ... پنجاب میں کسانوں کی تحریک کا اثر ، کئی ٹرینیں متاث ... لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے 19 اپریل کو 102 ... احمد آباد - وڈودرا ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادث ... مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چ ...

جامعہ صنعاء4 بند، حوثیوں نے طلبہ کو ڈرانے، دھمکانے کے لیے اردگرد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کھڑی کردیں
صنعاء:07؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے دارالحکومت صنعاء4 میں جامعہ صنعاء4 کو بند کردیا ہے اور اس کے طلبہ کو ڈرانے، دھمکانے کے لیے عمارت کے گردا گرد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کھڑی کردی ہیں۔حوثیوں نے جامعہ کے پچاس طلبہ کو اغوا کرکے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا نے یونیورسٹی کے داخلی دروازے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کو الگ کرنے کے لیے فوجی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا ہے اور ان ہی میں زیادہ سرگرم طلبہ کو گرفتاری کے انداز میں اغوا کیا گیا ہے۔دریں اثناء حوثیوں نے دارالحکومت میں سکیور ٹی مزید سخت کردی ہے اور شہریوں کو صنعاء4 کے مرکز ی مقام میدان التحریر کی جانب جانے سے روکنے کے لیے تلاشی مہم شروع کررکھی ہے ، حوثی ملیشیا نے میدان التحریر کے نزدیک شاہراہوں پر اپنے دستے تعینات کردئیے اور فوجی گاڑیاں بھی شہر میں گشت کررہی ہیں۔حوثی ملیشیا نے جگہ جگہ ناکے اور سکیورٹی چیک پوائنٹ قائم کر لیے ہیں۔وہاں شہریوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے اور تعاون سے انکار کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔حوثیوں نے شہر میں ہوٹلوں اور دوسری اقامت گاہوں میں عارضی طور پر مقیم ہونے والے افراد کی جامہ تلاشی بھی شروع کررکھی ہے اور اپنی ذاتی شناخت میں ناکام رہنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔حوثیوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ یمنی ریال کی قدر میں نمایاں کمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہری احتجاجی مظاہرے شروع کرسکتے ہیں۔انھوں نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر ریال کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے خلاف مہم برپا کرنے والے کارکنان کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |