English   /   Kannada   /   Nawayathi

'انسداد دہشت گردی پالیسی'حماس اور اسلامی جہاد امریکا اگلا ہدف

share with us

واشنگٹن :06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی نئی پالیسی کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے، نئی اسٹریٹیجی میں ایران، لبنانی حزب اللہ کیساتھ امریکہ کا اگلا ہدف فلسطینی تنظیمیں حماس اور اسلامی جہاد کو بھی شامل کیا جائے گا۔وائیٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بولٹن نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اسٹریجی کے اہداف اور دائرے میں توسیع وقت کی ضرورت ہے۔ امریکہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی اور غیر فوجی دونوں طرح کے حربے استعمال کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ کے اندر اور باہر جہاں بھی خطرہ محسوس کریں گے دشمن کو نشانہ بنائیں گے۔ امریکہ کی سرحدوں کا دفاع، اس کے بنیادی ڈھانچے کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوسرے ممالک کے ساتھ بوجھ تقسیم کیا جائے گا۔جون بولٹن نے کہا کہ نئی سٹرٹیجی میں دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک اور تنظیموں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران 1979ء کے بعد دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے۔ امریکہ ایران کے تیل کی خریداری کو صفر تک لے جانا چاہتا ہے اس حوالے سے موثر کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ، حماس اور اسلامی جہاد کو ایران کی طرف سے مدد مل رہی ہے اور یہ گروپ امریکہ کے اندر اور باہر امریکی مفادات کیلئے خطرہ ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا