:اور ہر طرح کے
منگلوروایرپورٹ پر ایک کلو ایک سو انیس گرام سونا ض ... بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب سی اے زاہد صاحب ... تین ہفتوں سے جیل میں قید منور فاروقی کی حایت میں ا ... ٹریکٹر پریڈ : کسانوں کی دھر پکڑ شروع ، راکیش ٹکیت ، ... آئین ہند پر یقین رکھنے والے کشمیری رہنماؤں کو مش ... تبلیغی جماعت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ معاملہ : کل سپ ... دگ وجئے سنگھ نے تشددکےلئے پولس کو ٹہرایا ذمہ دار ... پریڈ میں تشدد سے بی جے پی رہنماوں کو بھی ملا کسانو ...

غیر قانونی تارکین کے معاملات دیکھنے کیلئے العویر علاقہ میں خصوصی مرکز قائم، سربراہ محکمہ اقامہ جنرل محمد المری
ابوظبی:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین کو قیام اور کام کو قانونی بنانے یا ملک چھوڑنے کے لئے دی جانے والی مہلت کا آغاز کل یکم اگست سے ہوگا۔ محکمہ اقامہ و تارکین کے معاملات نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ روزانہ 3ہزار غیر قانونی تارکین کے معاملات نمٹائے جائیں گے۔ محکمہ اقامہ کے سربراہ جنرل محمد المری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ غیر قانونی تارکین کے معاملات دیکھنے کیلئے العویر علاقہ میں خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں ملک کے مختلف مراکز میں لے جانے کے لئے شٹل بس سروس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرکز میں روزانہ 3افراد کے معاملات نمٹانے کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا امارات میں قیام اور کام کسی وجہ سے غیر قانونی ہوگیا ہے وہ مجرم نہیں نہ ہی قانون کو مطلوب ہیں۔ حالات نے ان کا قیام اور کام غیر قانونی بنادیا۔ حکومت انہیں موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ دوبارہ اپنے قیام اور کام کو قانونی بنائیں۔اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔جو لوگ مہلت سے فائدہ اٹھاکر واپس چلے جائیں گے انہیں بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا۔ وہ جب چاہیں دوسرے ویزے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلت میں وطن واپس جانے والوں کو جرمانوں اور سزاؤں سے مستثنی کیا جائے گا۔ جو لوگ وزٹ ویزے پر آکر یہاں ٹھہر گئے وہ 500درہم فیس جمع کرکے 6ماہ کا اقامہ لے سکتے ہیں۔ ان سے کفیل کا مطالبہ نہیں ہوگا۔ اس عرصے کے دوران وہ مناسب ملازمت تلاش کرلیں۔ اگر انہیں مناسب ملازمت مل جاتی ہے تو وہ کفالہ تبدیل کروائیں ورنہ وطن واپس چلے جائیں
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |