English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس سال اڈپی مٹھ میں افطار پارٹی کا انتظام نہیں کیا جائے : پجاور مٹھ 

share with us

 

اڈپی 10؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) اڈپی کے وشوا تیرتھا سوامی جے واضح کیا ہے کہ امسال افطار پارٹی منعقد نہیں کی جائے گی۔ سالِ گذشتہ مٹھ میں افطاری کے انتظامات کے سوالات کے گھیرے میں آنے والے پجاور سوامی نے کہا کہ اس سال مسلمانوں کی اتنی خاص دلچسپی افطار پارٹی کو لے کر نہیں پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اس سال افطار پارٹی منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اس کی وجہ خود کے سفررہنے کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں ریاست کے دورے پر ہوں اوریہاں رہتے ہوئے افطار پارٹی منعقد نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر موریاں رکھی ہوئی ہیں گذشتہ سال وہاں افطار پارٹی منعقد نہیں کی گئی تھی بلکہ ہال میں جہاں پر مورتیاں نہیں ہے وہاں منعقد کی گئی تھی لیکن بعض لوگوں نے اس واقعہ کو لے کر غلط خبریں پھیلائیں تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا