English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے فیصلے پر ایرانی پارلیمنٹ کا اجلاس،ایوان میں امریکی پرچم نذرآتش

share with us

بیروت:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہاہے کہ امریکی صدر کا 2015ء میں طے پائے گئے جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا فیصلہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد موجودہ صورت حال کی روشنی میں ایران جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند نہیں۔ یہ صورت حال امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ آیا معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ ٹرمپ طاقت کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتے۔پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز پر ارکان پارلیمنٹ نے امریکی پرچم اور جوہری معاہدے کی علامتی کاپی کو نذر آتش کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے امریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا